چین میں کاغذ کی کرنسی کا استعمال ختم ہونے والا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چین میں کاغذ کی کرنسی کا استعمال ختم ہونے والا ہے جس کے بعد ہوٹل ہو یا ٹرانسپورٹ کا کرایہ، کسی خیراتی ادارے کو دیا جانے والا عطیہ ہو یا مہنگی گاڑیوں اور پراپرٹی کی خریداری اب سب کی ادائیگی موبائل فون کے ایک کلک سے ممکن ہوگی۔
اب تمام تر کاروبار لین دین شاپنگ آن لائن ٹرانسفر کے ذریعے ہوتی ہے، چین نے اپنی رسمی کرنسی “آراین بی” کو ڈیجیٹل فارم پر منتقل کردیا ہے جس کو “ڈیجیٹل آر این بی ” یا “یوآن” کہا جاتا ہے۔
یہ کرنسی کاغذی نوٹ کی طرح نہیں ہوتی بلکہ ایک کمپیوٹرائزڈ ڈیجیٹل فارم پر موجود ہوتی ہے، ڈیجیٹل رینمنبی کا استعمال آن لائن اور آف لائن ہر جگہ ہوتا ہے۔
آپ اپنے موبائل سے کسی بھی دوکان پر اس دکان کے مالک کا نصب کیے بار کوڈ اسکین کریں اور اپنے اکاؤنٹس سے پے منٹ کردیں، پیسے منتقل ہوگئے۔
شاپنگ کے علاوہ ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی خریداری حتیٰ کہ گداگر کو خیرات بھی گداگر کے سامنے رکھے گئے بار کوڈ کو اسکین کرکے اسے دے سکتے ہیں ۔
ڈیجیٹل ٹرانسفر لوگوں کی مالی معلومات کا تحفظ بھی کرتی ہے یوں چین میں اب اے ٹی ایم مشینوں کا نظام بھی ختم ہوتا جارہا ہے اور اب آپ سب کچھ سوئی سے لے کر کروڑوں کی پراپرٹی تک موبائل کی ایک کلک پر خرید سکتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















