سب سے زیادہ بجلی چوری کرنے والے سات اضلاع کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
سرکاری ریکارڈ کے مطابق خیبرپختونخواہ میں سات اضلاع میں دوسال میں 119 ارب روپے کی بجلی چوری ہوئی، ان اضلاع میں دوسال میں مجموعی طور پر 27 لاکھ صارفین نے 650 ارب روپے کی بجلی خرچ کی۔
پشاور میں دوسال میں 60 ارب روپے کی بجلی چوری کی گئی، دوسال میں پشاور میں 639 488 صارفین کو 200 ارب روپے کی بجلی مہیا کی گئی۔
مردان میں 359892 صارفین نے دوسال میں 68 ارب روپے کی بجلی استعمال کی ہے، مردان میں پچھلے دوسال میں 22 ارب روپے کی سالانہ بجلی چوری کی گئی۔
اسی طرح سوات میں 349298 صارفین نے دو سال میں 32 ارب روپے کی بجلی خرچ کی ہے، سوات میں گزشتہ دو سال میں چارارب کی چوری ہوئی ہے۔
سرکاری ریکارڈ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل شہر کو دوسال میں 32 ارب روپے کی 163841 صارفین کو بجلی مہیا کی گئی، شہر میں 20 ارب روپے کی بجلی چوری کی گئی۔
بنوں میں دوسال میں 19 ارب روپے کی بجلی چوری کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ ملتان میں گزشتہ دوسال میں 1226581 صارفین نے سالانہ 222 ارب روپے کی بجلی خرچ کی، ملتان شہرمیں پچھلے دوسال میں 6 ارب روپے کی بجلی چوری ہوئی ہے۔
جبکہ بھکر شہر کے 29233 صارفین کو 26 ارب روپے کی بجلی دی گئی، بھکر میں دو ارب روپے کی بجلی چوری کی گئی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















