ڈیجیٹل ایپس سے قرضہ لینے والے صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن ( ایس ای سی پی ) نے ڈیجیٹل ایپس سے قرض حاصل کرنے والے صارفین کے تحفظ کیلئے قرض کی مدت اور سالانہ شرح سود کی حدود کا تعین کر دیا ہے ۔
ایس ای سی پی کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق ڈیجیٹیل ایپس سے لیے جانے والے قرضوں پر سالانہ شرح سود اسٹیٹ بینک کی جانب سے طے کردہ پالیسی ریٹ 10 سے نہیں بڑھائی جاسکے گی ۔
نان بینکنگ فنانس کمپنیاں زیادہ سے زیادہ 30 دن کیلئے چھوٹے قرضے فراہم کر سکیں گی۔
واپسی کی زیادہ سے زیادہ مدت 90 دن ہوگی تاہم اگر کوئی کمپنی مدت میں توسیع کرے گی تو شرح وہی لاگو ہوگی جو پہلے 30 دن کیلئے مقررتھی۔ سرکلر میں قرضوں کے چارجز کی حد کا تعین بھی کیا گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















