Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستانی فری لانسرز کیلئے بڑی خوشخبری

پاکستانی فری لانسرز کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پے پال کو ایک تجویز دی ہے، جس کے تحت پاکستان میں فری لانسرز کیلئے دوسرے ملکوں سے رقوم کی منتقلی ممکن ہو جائے گی۔

  انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات رقوم کی منتقلی کے بین الاقوامی نیٹ ورک پے پال کے براہ راست پاکستان آنے کیلئے سازگار نہیں ہیں۔ تاہم وہ مصر کے ماڈل پر ایک تیسرے فریق کے ذریعے پے پال کو پاکستان لانے کیلئے بات چیت کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ اس حوالے سے ایک بین الااقوامی نیٹ ورک سٹرائپ کے سنگاپور اور آئرلینڈ کے دفاتر سے بھی بات چیت چل رہی ہے۔ اُمید ہے کہ وہ بھی جلد پاکستان سے اپنی سروسز کا آغاز کر دیں گے۔

نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستانی فری لانسرز کے اکاؤنٹس سے ڈالرز نکلوانے کی حد میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ایک ہفتے کے اندر حتمی فیصلے کے بعد وہ اپنے اکاؤنٹس سے 50 سے 100 فیصد کے درمیان ایک مقررہ حد تک ڈالرز نکلوا سکیں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں