Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایل پی جی کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر

ایل پی جی کی قیمتوں سے متعلق انتہائی اہم خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق روس سے خام تیل کے بعد ایل پی جی کی پہلی شپمنٹ پاکستان پہنچ گئی جس کی تصدیق روسی سفارتخانے نے کی ہے۔

اسلام آباد میں قائم روس کے سفارتخانے کی جانب سے بتایا گیا کہ پاکستان کو سستی روسی لکویڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی پہلی شپمنٹ موصول ہوگئی۔

سفارتخانے کے مطابق ایل پی جی ایران کی مدد سے پاکستان کو پہنچائی گئی۔ اس سے قبل پاکستان کو رواں سال کے آغاز میں دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے نتیجے میں پہلی بار روسی خام تیل بھی موصول ہوچکا ہے۔

روسی حکام نے سوشل میڈیا پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا ہے کہ ایران کے سارکھ اسپیشل اکنامک زون کے ذریعے پاکستان کو ایک لاکھ میٹرک ٹن ایل پی جی پہنچائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ دوسری شپمنٹ سے متعلق بات چیت جاری ہے، سفارتخانے نے ایران کے تعلق کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی اور نہ ہی یہ واضح ہے کہ ایل پی جی کی قیمت کیا ہے؟ اور کیا یہ رعایتی قیمت پر فراہم کی گئی ہے؟۔

پاکستانی حکام کا کہنا تھا کہ روسی خام تیل کی خریداری چینی کرنسی میں کی گئی تاہم اس معاہدے کی لاگت سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں