Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑی خوشخبری

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد سے پیٹرول کی قیمتوں میں بھی کمی کا امکان ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یکم اکتوبر سے ہائی اسپیڈ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں 5 سے 19 روپے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ جب سے اقتدار میں آئے ہیں، پیٹرول کی قیمت میں 58 روپے 43 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 55 روپے 83 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آخری بار جولائی کے وسط میں کمی کی گئی تھی، جب پیٹرول 9 روپے فی لیٹر کم کرکے 253 روپے اور ڈیزل 7 روپے کم کرکے 253 روپے 50 پیسے کا کر دیا گیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں