مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بُری خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ لاہور نے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دالیں، چاول، بیسن، مٹن، بیف اور روٹی مزید مہنگی کر دی گئی ہے۔
سرکاری نرخ کے مطابق مٹن اور بیف بالترتیب 100 روپے اضافے کے بعد فی کلو 1600 روپے اور 800 روپے کا ہو گیا۔
باسمتی چاول کی قیمت 5 روپے اضافے کے بعد 315 روپے فی کلو، دال چنا10روپے اضافے کے بعد 225 روپے فی کلو،دال مسور 50 روپے اضافے کے بعد 320 روپے فی کلو جب کہ دال ماش20 روپے اضافے کے بعد 530 روپے فی کلو ہو گئی۔
اس کے علاوہ دال مونگ کی قیمت 30 روپے اضافے کے بعد 250 روپے فی کلو، سفید چنا 20 روپے فی کلو اضافے کے بعد 340 روپے، بیسن کی قیمت 15 روپے فی کلو اضافے سے 230 روپے مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سادہ روٹی کی سرکاری قیمت 2 روپے بڑھا کر 20 روپے کر دی گئی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















