پیٹرول سستا ہونے کی افواہوں سے متعلق عوام کیلئے انتہائی بُری خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خبریں گردش کر رہی ہیں کہ ملک میں یکم اکتوبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔
تاہم صوبائی دارالحکومت لاہور کے بیشتر پیٹرول پمپس پر پیٹرول کا اسٹاک ختم ہو گیا جس کی وجہ سے فروخت بند کر دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 11 سے 15 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے، جس وجہ سے پیٹرول پمپس مالکان نے اسٹاک پہلے ہی ختم کر دیا ہے اور مزید تیل نہیں خریدا۔
شہر کے بیشتر پیٹرول پمپس پر پیٹرول کی سیل بند کر دی گئی ہے جس وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















