ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث ڈالر 3ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے۔
ہفتہ وار کرنسی رپورٹ کے مطابق غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث مشکوک شعبوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی وجہ سے رواں ہفتے ڈالر تنزلی کا شکار رہا جب کہ ہفتہ وار کاروبار میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید 1.38فیصد مضبوط ہوا۔ ڈالر کا انٹربینک و اوپن ریٹ میں فرق مزید گھٹ کر 0.09فیصد رہ گیا۔
رواں ہفتے کریک ڈاؤن سے خوفزدہ عناصر نے ڈالر کی فروخت کے لیے مارکیٹوں سے رجوع کیا، جس کی وجہ سے سٹہ بازی ختم ہونے سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 7ہفتے کی کم ترین سطح پر آگئے جب کہ اوپن ریٹ 11ہفتے کی کم ترین سطح پر ہیں۔ نتیجتاً ڈالر کے انٹربینک ریٹ 288روپے سے نیچے اور اوپن ریٹ 288روپے کی سطح پر ہیں۔
منی چینجرز، ایکسچینج کمپنیوں کی سخت نگرانی اور کاروائیوں سے روپیہ مضبوط ہوگیا۔ ہفتہ وار کاروبار میں ڈالر پاؤنڈ، یورو، درہم اور ریال کی قدر میں کی کمی کا سلسلہ برقرار رہا اور ڈالر کے انٹربینک و اوپن ریٹ میں فرق مزید گھٹ کر 27پیسے رہ گیا۔
رواں ہفتے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 4.03 روپے گھٹ کر 287.73 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 3.50 روپے کی کمی سے 288 روپے ہوگئی ۔ برطانوی پاؤنڈ کے انٹربینک ریٹ 8.06 روپے گھٹ کر 349.86 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 18روپے کی کمی سے 353روپے ہو گئے۔
انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر 8.17 روپے گھٹ کر 302.44 روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں 9روپے کی کمی سے 306روپے ہوگئی۔
انٹربینک میں ریال کی قدر 1.08 روپے گھٹ کر 76.70 روپے پر بند ہوئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ریال 2.50 روپے گھٹ کر 76.20 روپے پر بند ہوا۔
درہم کی قدر انٹربینک میں 1.10 روپے گھٹ کر 78.33 روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں 3روپے گھٹ کر 79.80 روپے ہوگئی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















