Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عوام کو ایک اور بڑا دھچکا

نگران حکومت نے سردیوں میں گھریلو صارفین کے لیے گیس کی 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر توانائی محمد علی کا کہنا ہے کہ سردیوں میں 24 گھنٹے گھروں میں گیس نہیں دے سکتے، اس بارعوام کو صرف 8 گھنٹے گیس ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ سردیوں میں گیس کی سپلائی کیلئے مسلسل کام کر رہے ہیں، سردیوں کیلئے ایل این جی کے 2 کارگو کے سودے ہو گئے ہیں۔

  محمد علی نے کہا کہ اس سال سردیوں میں پہلے ہی 18 فیصد گیس کم ہے اس لیے سردیوں کے سیزن میں صرف 8 گھنٹے گیس ملے گی۔

دوسری جانب آئی ایم ایف کی ہدایت پر نگران حکومت نے گیس کے نرخ بڑھانے کی تیاریاں شروع کر دیں، آئندہ ای سی سی اجلاس میں گیس ٹیرف میں اضافے کی سمری پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ گیس کا گردشی قرض 2 ہزار 900 ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا جس کی وجہ سے آئی ایم ایف نے گیس کے گردشی قرضے کو ختم کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں