اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینک ڈپازٹس سے متعلق وضاحتی بیان جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا بینک ڈپازٹس سے متعلق وضاحتی بیان میں کہنا ہے کہ مضبوط لیگل فریم ورک کے ماتحت بینکاری نظام مستحکم اور ڈپازٹس محفوظ ہیں، بینکاری نظام کے منافع میں تقریباً 125 فیصد اضافہ ہوا ہے، ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن (ڈی پی سی) نے بھی تحفظ میں مزید اضافہ کیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ڈی پی سی نے ہرڈپازٹر کو 5 لاکھ روپے تک کا انشورنس کور فراہم کیا ہے۔ کسی بینک کی ناکامی پرڈی پی سی کیجانب سے بیمہ کردہ رقم فوراً ڈپازٹرز کو دستیاب ہوتی ہے۔ ضابطے کے تحت بینک کے تصفیے کے بعد ڈپازٹس کی بقیہ رقوم بھی نکلوائی جاسکتی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا تھا جس میں شرکاء کو دوران بریفنگ بتایا گیا تھا کہ کوئی بینک دیوالیہ ہوجائے تو 5 لاکھ سے اضافی جمع رقم کو تحفظ حاصل نہیں۔ اکاؤنٹ میں موجود 5 لاکھ روپے سے زائد رقم محفوظ نہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















