اسٹیٹ بینک نے ایک سال میں حکومت کی جانب سے لیے گئے قرض کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اگست 2023 میں حکومت نے 2ہزار 218 ارب روپے قرض لیا، رواں سال جولائی کے مقابلے اگست میں لیا گیا قرض 3.6 فیصد زائد ہے۔
جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال میں حکومت نے 14 ہزار 394 ارب روپے قرض لیا، اگست 2023 کے اختتام پر حکومت کا مجموعی قرض 63 ہزار 966 ارب روپے ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک سال میں حکومت کا قرض 29 فیصد بڑھا ہے، اگست 2023 تک حکومت کا مقامی قرض 39 ہزار 792 ارب روپے ہے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ایک سال میں حکومت کا مقامی قرض 23.8 فیصد جبکہ بیرونی قرض 38.8 فیصد بڑھا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















