سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے 12 ستمبر کے بعد سے اب تک سونے کے نرخ جاری نہیں کیے ہیں۔
تاہم بلیک مافیا کے خلاف کارروائی کے بعد صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں زبردست کمی کا سلسلہ جاری ہے، فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 88 ہزار روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام کی قیمت 1 لاکھ 60 ہزار 400 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
اس کے علاوہ سونا ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے بعد سے اب تک سونے کی فی تولہ قیمت میں 27000 روپے کی بڑی کمی ہوچکی ہے جبکہ دس گرام کی قیمت میں 24 ہزار 715 روپے کی بڑی کمی ہوچکی ہے۔
دوسری جانب آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن صدر حاجی ہارون چاند کا کہنا ہے کہ بلین مارکیٹ سے آج بھی سونے کے ریٹ کا اجراء نہیں کیا گیا، پیر9 اکتوبر سے سونے کے ریٹ کا باقاعدہ اجراء کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ صرافہ بازار سے آخری ریٹ 12 ستمبر کو جاری ہوئے تھے جس میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 15 ہزار روپے تھا، جبکہ اسی روز عالمی صرافہ بازار میں 15 ڈالر فی اونس گرنے کے باوجود سٹے بازوں نے سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 6 سو روپے اضافہ کیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















