Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گھی اور تیل کی قیمتوں سے متعلق بڑی خوشخبری آ گئی

گھی اور تیل کی قیمتوں سے متعلق بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری ماہانہ رپورٹ کے مطابق ستمبرکے مہینے میں گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اگست کے مقابلے میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

ستمبرمیں 5 کلو ڈالڈا آئل کی اوسط قیمت 2977.17 روپے ریکارڈ کی گئی جو اگست کے مقابلے میں 2.06 فیصد کم ہے۔

اگست میں 5 کلو ڈالڈا آئل کی اوسط قیمت 3039.94 روپے تھی۔

ڈھائی کلوگرام ڈالڈا گھی کی ستمبر میں اوسط قیمت 1404.80 روپے ریکارڈ کی گئی جو اگست کے مقابلے میں 1.81 فیصد کم ہے۔

اگست میں ڈھائی کلو گرام ڈالڈا گھی کی اوسط قیمت 1430.63 روپے تھی۔

ایک کلو ڈالڈا گھی کی ستمبرمیں اوسط قیمت 544.44 روپے ریکارڈ کی گئی جو اگست کے مقابلے میں 1.03 فیصد کم ہے۔ اگست میں ایک کلو ڈالڈا گھی کی اوسط قیمت 550.13 روپے ریکارڈ کی گئی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں