Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرول کتنا سستا ہونے والا ہے؟ عوام کیلئے بڑی خوشخبری

پیٹرول کی قیمت سے متعلق عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہورہی ہے جس کی وجہ سے پاکستانی عوام کو بڑاریلیف ملنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 38 سے 41 روپے کی کمی کا امکان ہے۔

عالمی مارکیٹ میں پیٹرول 12 اور ڈیزل 9 ڈالر فی بیرل سستا ہوا۔ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت 102 ڈالر فی بیرل ہو گئی، یعنی پاکستانی روپے میں 1 لیٹر پیٹرول کی قیمت 182 روپے ہو گئی۔ جبکہ عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت بھی 117 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 5 فیصد سے زائد کمی سے تیل کی قیمتیں 2 ماہ کی کم ترین سطح پر آ چکی ہیں

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں