یورپی یونین سے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز نے اپنے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ یورپی یونین اراکین نے 2027 تک ترجیحات کی عمومی اسکیم (جی ایس پی) کے قوانین کو رول اوور کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور توقع ہے کہ یورپی کونسل جلد ہی موجودہ اسکیم کی توسیع کے لیے اپنی حتمی منظوری دے گی۔
انہوں نے کہا کہ میں اس موقع پر سب کی بہتری کے لیے اسکیم کے تحت پاکستان کے وعدوں کا اعادہ کرتا ہوں، میں یورپی یونین کی پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ وہ ترقی پذیر ممالک سے تجارت کو آسان بنانے کے اپنے عزم پر پورا اترے۔
دوسری جانب پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا نے بھی ٹوئٹر پر جاری پیغام میں جی ایس پی پلس اسکیم میں توسیع کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ 2023 کے اختتام پر فیصلے کے بجائے پہلے ہی توسیع کی تجویز دے دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ توسیع کا تعلق پاکستان کی کارکردگی یا کسی اور رکن ملک سے نہیں۔
واضح رہے کہ جی ایس پی 1971 سے ترقی پذیر ممالک کے ساتھ یورپی یونین کے تجارتی معاہدے کا حصہ ہے۔ یہ پالیسی 60 سے زیادہ ممالک کا احاطہ کرتی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















