چینی اور آٹے کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کے ایکشن سے آٹے اور چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ تو نہیں ہوا لیکن مارکیٹ میں آٹے اور چینی کے نرخ میں کمی بھی نہیں ہوئی۔
پرچون میں چینی 155 سے 160 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے جبکہ چینی کی 100 کلو گرام بوری کا ایکس ملز ریٹ 15 ہزار روپے ہے۔
مارکیٹ میں آٹا کے 20 کلو تھیلے کے نرخ بھی برقرار ہیں، مختلف برانڈز کے آٹے کے تھیلے کا ریٹ 2700 سے 2850 روپے تک ہے، مارکیٹ میں کھلا سرخ آٹا 140، سفید فائن آٹا 150 جبکہ چکی آٹا 175 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق چند ہفتے قبل ذخیرہ اندوزں کے خلاف حکومت کی کارروائی سے آٹے، چینی اور گندم کی قیمتیں کم ہوئی تھیں مگر حقیقی ریلیف عوام تک نہیں پہنچا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















