گیس کی لوڈشیڈنگ سے پریشان عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماڑی پیٹرولیم کے جاری اعلامیہ کے مطابق ماڑی پیٹرولیم نے سندھ گھوٹکی سے گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے ہیں۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ ان ذخائر سے ابتدائی طور پر یومیہ ایک کروڑ 11 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہو سکے گی۔
جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ تیل وگیس کی تلاش کیلئے 1 ہزار سولہ کلو میٹر گہرا کنواں کھودا گیا جس سے نئے ذخائر دریافت ہوئے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ستمبر میں ضلع رحیم یار خان میں واقع چک 214-1 میں ایکسپلو ریٹری کنویں سے گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















