خام تیل کی قیمتوں سے متعلق انتہائی اہم خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کشیدگی کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد کا اضافہ ہوگیا۔
ایشیائی تجارت میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 4.18 ڈالر یا 4.94 فیصد بڑھ کر 88.76 ڈالر فی بیرل تک بڑھ گئی ہے۔
اس حوالے سے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے تناظر میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت کم ہو کر 86 ڈالر فی بیرل تک آ گئی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















