Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سریے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی

سریے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 90 ہزارسے کم ہوکر2 لاکھ 40 ہزار روپے پر آگئی ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ اگر پیداواری لاگت میں کمی آجائے تو سریے کی قیمت میں مزید کمی متوقع ہے۔

یاد رہے کہ ڈالر مہنگا ہونے سے سریے کی قیمت  بھی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی ۔

دوسری جانب ڈالر سستا ہونے سے الیکٹرانکس اشیاء کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی جارہی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں