Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی ایم ایف نے بڑی پیشگوئی کر دی

آئی ایم ایف نے بڑی پیشگوئی کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ورلڈ اکنامک آوٹ لُک رپورٹ جاری کر دی ہے۔

 جاری کردہ رپورٹ میں آئی ایم ایف نے پاکستان میں اس سال معاشی شرح نمو 2.5 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ موجودہ مالی سال مہنگائی کی شرح 23.6 فیصد رہے گی، سال 2028 تک جی ڈی پی گروتھ 5 فیصد تک جانے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

  جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اس سال بے روزگاری کم ہو کر 8 فیصد پر آنے کا امکان ہے، گزشتہ مالی سال بے روزگاری کی شرح ساڑھے آٹھ فیصد تھی۔

  آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ اس سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 1.8 فیصد رہے گا، عالمی سطح پر کورونا وباء اور روس یوکرائن جنگ کے اثرات برقرار ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں