مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں تندور مالکان نے 240 گرام والی روٹی کی قیمت 60 روپے مقرر کردی ہے اور مزید اضافے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔
تندور مالکان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں آٹے سمیت دیگر اخراجات کی وجہ سے روٹی کے وزن میں کمی کی گئی۔ دکان کرایہ سمیت بھاری بھرکم بجلی بلز کی وجہ سے بھی مشکلات کا شکار ہیں۔
واضح رہے کہ چند ہفتے پہلے حکومت کی طرف سے ذخیرہ اندوزں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں عمل میں لائی گئی تھیں۔ اس سے آٹے، چینی اور گندم کی قیمتیں کم ہوئی تھیں لیکن حقیقی ریلیف عوام تک نہیں پہنچ سکا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















