Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عالمی بینک سے پاکستانیوں کے لئے اہم خبر آ گئی

عالمی بینک سے پاکستانیوں کے لئے اہم خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک نے پاکستان سے کہا ہے کہ تنخواہ دار اور غیر تنخواہ دار طبقے کی ٹیکس کی حدیں برابر کر دی جائیں تاکہ ذاتی انکم ٹیکس کو پروگریسو بنایا جائے اور زرعی آمدن اور املاک کو بھی ٹیکس نیٹ میں لایا جائے۔

ورلڈ بینک کے مطابق زرعی آمدن اور املاک پر ٹیکس اگر موزوں طریقے سے لگایا جائے تو سالانہ بنیادوں پر اس سے جی ڈی پی کے تین فیصد کے قریب ٹیکس جمع ہوسکتا ہے اور اس سے سالانہ 30 کھرب روپے سے زائد ٹیکس جمع ہوسکتا ہے۔

ورلڈ بینک رائز ٹو سے پاکستان کے لیے 350 ملین ڈالر کی توقع بھی کررہا ہے تاہم اس کی منظوری کے لیے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کی تاریخ کی ابھی کوئی تصدیق نہیں ہوپائی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں