Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمتوں سے متعلق اہم اعلان ہوگیا

صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے سونے کی قیمتوں سے متعلق اہم اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں کے حوالے سے ہنگامی اجلاس ہوا جس میں بلین کے نمائندوں سمیت صرافہ ایسوسی ایشن کے عہدیداران شریک ہوئے۔

اجلاس میں سونے کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ ایسوسی ایشن نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کل سے انٹر بینک کے ساتھ منسلک کرکے ریٹ جاری کریں گے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق اسرائیل فلسطین جنگ کے باعث آج عالمی طور پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ جنگ کے باعث آج مقامی طور پر صرافہ بازار میں سونا دستیاب نہیں تھا۔ آج مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 1 لاکھ 95 ہزار 5 سو روپے کا ہوگیا۔

ترجمان کے مطابق مارکیٹ میں سونا گزشتہ ہفتے کم ہو کر ایک لاکھ 88 ہزار کا ہو گیا تھا۔

 یاد رہے کہ پاکستان میں 24 قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ دو ہزار روپے فی تولہ ہو گئی ہے، جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 185,167 روپے فی تولہ ہے۔

24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 173،182 روپے ہے، اور 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 158،751 روپے ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں