Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر؛ معروف کمپنی کا اہم اعلان

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف کمپنی سوزوکی موٹرز نے کلٹس کا 2023ء کا نیا ماڈل متعارف کرا دیا ہے، نیا ماڈل نئی خصوصیات کے ساتھ دلکش ڈیزائن کا حامل ہے۔

کلٹس کے نئے ماڈل میں ڈبل ایس آر ایس ایئر بیگز موجود ہیں، یہ ائیر بیگز ڈرائیور اور مسافروں دونوں کی حفاظت کو یقینی بناتے ہیں۔

نئے ماڈل کا بہتر مائلیج سفر کو موثر اور کم لاگت رکھتا ہے، سوزوکی کلٹس 2023ء تین الگ الگ ویرینٹس میں دستیاب ہے۔

سوزوکی کلٹس وی ایکس آر کی قیمت 37 لاکھ 18 ہزار روپے رکھی گئی ہے جبکہ وی ایکس ایل کی خوبصورت رنگ، آرام دہ اور جدید فیچرز کے ساتھ 40 لاکھ 84 ہزار روپے قیمت رکھی گئی ہے۔

سوزوکی کلٹس آٹو گیئر شفٹ 43 لاکھ 66 ہزار روپے میں دستیاب ہے یہ ماڈل آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے مجموعے کے ساتھ کلٹس کا نیا شاہکار ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں