ہونڈا موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بری خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہونڈا اٹلس نے سی ڈی 70 موٹر سائیکل کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ڈیزائن میں بھی تبدیلی کر دی ہے۔
سی ڈی 70 کی قیمت ایک لاکھ 57 ہزار 900 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔
سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت ایک لاکھ 68 ہزار 900 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے، ہونڈا کمپنی نے نیا ماڈل 2024ء نیلے رنگ میں بھی متعارف کرایا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے ہونڈا کمپنی کی جانب سے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















