Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 5500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 5500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 5 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4715 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 75 ہزار 754 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 5500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 5 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4715 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 75 ہزار 754 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونا 16 ڈالرز اضافے سے 1872 فی اونس ہوگیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں