Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دو بڑے ممالک نے ڈالر کا استعمال ختم کرنے کا اعلان کردیا

دو بڑے ممالک نے ڈالر کا استعمال ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

حال ہی میں چینی بینک نے بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق چین اور برازیل کے درمیان قومی کرنسیوں میں تجارت کرنے کا پہلا معاملہ طے پا گیا ہے۔

چین اور برازیل، دونوں برکس تنظیم کے رکن ممالک ہیں اور اس تنظیم کا ایک اہم مقصد باہمی تجارت سے ڈالر کے استعمال کا خاتمہ کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین نے خریداری کی 43 کھیپیں یوان کو برازیلی ریال میں تبدیل کرکے چینگ ڈاؤن بندرگاہ منگوائی ہیں اور اس طرح دونوں ممالک  کے درمیان تجارتی معاملات قومی کرنسیوں میں انجام پانا شروع ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ روس کے سب سے طاقتور بینکار آندرے کوسٹن نے یہ پیش گوئی کر رکھی ہے کہ امریکی ڈالر کی اجارہ داری کا عنقریب خاتمہ ہونے والا ہے کیونکہ چینی کرنسی یوآن کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں