Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گھر بنانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

گھر بنانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لوہے کے اسکریپ کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن اور ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد سریے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔

سریے کی قیمت میں 50 ہزار فی ٹن کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی ٹن سریے کی قیمت 2 لاکھ 90 ہزار سے کم ہوکر 2 لاکھ 40 روپے ہو گئی۔

اس حوالے سے تاجروں کا کہنا ہے کہ اگر پیداواری لاگت کم ہوں تو عام صارفین کے لیے بھی قیمتوں میں کمی آئیگی کیونکہ بجلی اور گیس کے بل کی وجہ سے خریداروں کو تاحال کم ہی ریلیف ملا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال ملک بھر میں تعمیراتی سامان کی لاگت میں بے تحاشہ اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد تعمیراتی صنعت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں