Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

75 روپے کے کرنسی نوٹ سے متعلق اسٹیٹ بینک کا اہم اعلان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 75 روپے کے کرنسی نوٹ سے متعلق اہم اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے حکام کی جانب سے 75 روپے کے خصوصی کرنسی نوٹ سے متعلق کی جانے والی قیاس آرائیوں کی تردید کر دی گئی ہے۔

  حکام کا کہنا ہے کہ 75 روپے کا بینک نوٹ قانونی زر ہے اور ملک بھر کے تمام کمرشل بینکوں کی کسی بھی شاخ میں قبول کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام اپنے روز مرہ کے لین دین کے لیے دیگر کرنسی نوٹوں کی طرح 75 روپے کے نوٹ کا بھی استعمال بلا جھجک کریں اور اس حوالہ سے کسی بھی قسم کی بے بنیاد اور منفی باتوں پر یقین نہ کریں۔

حکام کا کہنا ہے کہ دیگر مختلف مالیت کے کرنسی نوٹوں کی طرح 75 روپے مالیت کے نوٹ کو بھی اسٹیٹ بینک آف پاکستان ہی جاری کرتا ہے، اس لیے کسی بھی قسم کے مالیاتی لین دین کے وقت اس کا استعمال 100 فیصد قانونی اور درست ہے اور اس کے استعمال میں کسی بھی قسم کی کوئی ممانعت نہیں ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں