Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان آٹو انڈسٹری نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا

پاکستان آٹو انڈسٹری نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آٹو کمپنی ماسٹر چانگن موٹرز لمیٹڈ نے گاڑیوں کی درآمد شروع کردی ہے، یہ چین کے چانگن اور پاکستان کے ماسٹر موٹرز کے درمیان ایک مشترکہ منصوبہ ہے۔

کمپنی ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ گاڑیاں کینیا درآمد کی جارہی ہیں، یاد رہے کہ کمپنی حکام ماضی میں پاکستان کے لیے ڈیزائن کی گئی دائیں ہاتھ والی گاڑیاں دوسرے خطوں میں برآمد کرنے کے کمپنی کے منصوبے کے بارے میں آواز اٹھاتے رہے ہیں۔

کمپنی نے اصل میں اپنی مقامی مارکیٹ کے لیے بائیں ہاتھ سے چلنے والی گاڑیاں بنائی تھیں۔ کمپنی کی جانب سے پہلے ہی کہا گیا تھا کہ ملک میں تیار کی جانے والی چانگن کی پاکستان سے تیار کردہ گاڑیاں جنوبی افریقہ، ملائیشیا، انڈونیشیا اور دیگر میں تقسیم کاروں کو فروخت کی جائیں گی جن کے پاس زیادہ تر دائیں ہاتھ سے چلنے والی گاڑیاں ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں