پیٹرول کی قیمت سے متعلق عوام کیلئے اہم خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی اور گلف مارکیٹس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، پیٹرول اور ڈیزل پر بالترتیب 20 اور 30 روپے سے زائد کا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں 84 ڈالر فی بیرل کی سطح پر دستیاب ہیں۔ پاکستان میں ڈالر کی قدر میں مسلسل گراؤٹ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
گزشتہ 20 روز میں ڈالر کی قدر میں 30 روپے تک کمی آئی ہے ۔ موجودہ ریٹس کے مطابق پیٹرول پر 30 اور ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے سے زائد کی کمی بنتی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے اوگرا ورکنگ 14 اکتوبر کو تیار ہوگی قیمتوں پر وزارت خزانہ حتمی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی۔
واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیراعظم 15 اکتوبر کو کریں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















