Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیمنٹ کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی

سیمنٹ کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈالر اور پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی وجہ سے سیمنٹ کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 50 روپے تک کمی آئی ہے۔ سیمنٹ کی بوری کا ریٹ 1210 روپے سے گر کر 1160 روپے پر آگیا ہے۔

اس حوالے سے تاجروں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اگر مزید کمی ہوجائے تو سیمنٹ کی بوری مزید سستی ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں تعمیراتی کام میں تیزی آئی ہے، سیمنٹ کی ڈیمانڈ بھی بڑھی ہے۔ آنے والے دنوں میں یہی صورتحال برقرار رہی تو تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں