Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تیل اور گھی کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آ گئی

تیل اور گھی کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے سابق وائس چئیرمین عمر ریحان شیخ نے دعویٰ کیا ہے کہ گھی اور تیل کی قیمتوں میں 80 روپے تک کلو کمی ہوگئی ہے، اگر روپیہ مزید مضبوط ہوتا ہے تو گھی اور تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوجائے گی۔

عمر ریحان شیخ نے کہا کہ گزشتہ ماہ عالمی مارکیٹ میں خوردنی تیل کے نرخ960 ڈالر فی ٹن تھا۔ 110 ڈالر کمی کمی کے بعد 850 ڈالر فی ٹن ہو گیا، مقامی مارکیٹ میں38 روپے کم ہوئے اور روپے کی قدر میں اضافے سے 42 روپے کلو مزید کم ہوں گے۔اور مجموعی طور پر 80 روپے کلو تک کمی ہوچکی ہے۔

پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے سابق وائس چئیرمین نے کہا کہ ایکس مل پرائز گھی 360 روپے اور تیل 380 روپے فی کلو گرام ہو گیا ہے۔

 عمر ریحان شیخ نے کہا کہ پاکستان کی سالانہ کھپت 42 لاکھ ٹن ہے، پاکستان میں پام آئل کے ریکارڈ 5 لاکھ ٹن سے زائد اسٹاک موجود ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے مارکیٹ میں ڈیمانڈ نہ ہونے کے برابر ہے۔

دوسری جانب وناسپتی ایسوسی ایشن کے رہنما محمود مولوی کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ گھی اور تیل کمپنیاں 15 ہزار 100 روپے من گھی فروخت کر رہے تھیں جو تین ہزار روپے کمی کے بعد 11 ہزار 900 روپے ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایکس مل نرخ کم ہو چکے ہیں لیکن انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے ریٹیل کی سطح پر دکانداروں نے نرخ کم نہیں کیے جبکہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد نرخ کم ہوئے ہیں۔

محمود مولوی نے کہا کہ ملک میں گندم کی کمی وجہ سے گندم درآمد کی گئی ہے اور امپورٹرز کو گندم 92 روپے کلو میں حاصل ہوئی ہے۔ سستی گندم درآمد ہونے کے بعد آٹا 120 روپے فی کلو فروخت کیا جانا چاہیے لیکن مارکیٹ میں آٹا 135 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں