Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سرکاری ملازمین کیلئے بُری خبر

سرکاری ملازمین کیلئے بُری خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نگران حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور کڑی شرط پوری کرنے کے لیے پنشن رولز میں تبدیلیوں کیلئے سمری تیار کرلی ہے۔

وزارت خزانہ آئی ایم ایف سے مذاکرات سے قبل اس اہم شرط کی منظوری چاہتی ہے۔ پنشن رولز میں تبدیلی کا اطلاق وفاقی حکومت کے سول ملازمین پر کیا جائے گا۔

ترامیم پے اینڈ پنشن کمیشن کی 2020 کی سفارشات کی روشنی میں تیار کی گئی ہیں۔ مستقبل میں آخری تنخواہ کی بنیاد پر پنشن نہیں ملے گی، سول محکموں میں ریٹائرمنٹ سے قبل ملازمین کو کئی ترقیاں دی جاتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق نئے طریقہ کار کے تحت پنشن کا تعین آخری 3 سالوں تنخواہ کی اوسط پر کیا جائے گا۔ پنشنر کا کمیوٹیشن 25 فیصد کر دیا گیا ہے۔ پنشنر دوبارہ سرکاری نوکری کی صورت میں یا پنشن وصول کر سکتا ہے یا تنخواہ۔

پنشن میں اضافہ صرف سالانہ مہنگائی کے ساتھ منسلک ہو گا۔ اگر کسی سال مہنگائی 10 فیصد سے زائد ہوئی تو ایڈہاک ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ مہنگائی کی شرح 10 فیصد سے کم ہونے کے بعد ایڈہاک ریلیف ختم کر دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پنشن میں سالانہ اضافہ صرف اصل پنشن تک محدود ہوگا۔ پنشنر کے انتقال کی صورت میں اسکے خاندان کے اہل فرد کو 10 سال کیلئے پنشن ملے گی۔ شہداء کے خاندانوں کو 20 سال تک پنشن ملے گی۔

شہداء کے معذور اور اسپیشل بچوں کو تاحیات پنشن ملے گی۔ پنشنر صرف ایک پنشن لے سکے گا دوسری پنشن نہیں لے سکے گا۔ پنشنر اپنے رشتے دار کی بھی پنشن نہیں لے سکے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں