Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

75 روپے کے نوٹ سے متعلق اسٹیٹ بینک نے ایک اور اہم اعلان کردیا

75 روپے کے نوٹ سے متعلق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک اور اہم اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ 75 روپے کا ہرا اور نیلا نیا نوٹ دونوں پاکستان میں لین دین کیلئے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر اسٹیٹ بینک نے 75 روپے کا نوٹ جاری کیا تھا جو کہ سبز رنگ کا تھا۔

بعد ازاں اسٹیٹ بینک کے قیام کو 75 سال مکمل ہونے پر حکومتِ پاکستان نے 75 روپے کا یادگاری نوٹ جاری کیا جو کہ نیلے رنگ کا تھا اور اس کا ڈیزائن پہلے جاری کیے گئے نوٹ سے مختلف ہے۔

سوشل میڈیا پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے وضاحت میں کہا گیا ہے کہ 75 روپے کے ہرے اور نیلے دونوں نوٹ قانونی ہیں جو کہ پاکستان بھر میں لین دین کیلئے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں