گیس صارفین کیلئے بُری خبر آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق دو گیس کمپنیوں کی جانب سے صارفین سے رواں مالی سال 697 ارب وصول کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
سوئی نادرن نے 358 ارب اور سوئی سدرن نے 339 ارب روپے تخمینہ لگایا ہے، 697 ارب روپے میں سے 657 ارب روپے گیس کاسٹ کی مد ادا کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق گیس لاگت اور کمپنیوں کے اخراجات پورے کرنے کیلئے 100 فیصد اضافے کی تجویز ہے، اگر گیس قیمتوں میں اضافہ نہ کیا گیا تو دونوں کمپنیاں 395 ارب خسارے کا شکار ہوں گی۔
نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے فکسڈ چارجز 460 سے بڑھا کر 2000 تک عائد کیے جائیں گے اور گھریلو صارفین کیلئے گیس قیمتوں میں اضافہ رواں ماہ کے بلوں سے ہی شروع ہو جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال گیس قیمتوں میں پورا اضافہ نہ کرنے کے باعث کمپنیوں کو 245 ارب نقصان ہوا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















