Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عالمی بینک سے پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری

عالمی بینک سے پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

دستاویزات کے مطابق عالمی بینک انرجی سیکٹر منصوبے کیلئے پاکستان کو 13 کروڑ 25 لاکھ ڈالر بطور قرض ملے گا اور ڈیڑھ کروڑ ڈالر بطور گرانٹ بھی فراہم کرے گا۔

منصوبے کا مقصد توانائی شعبے کی کارکردگی میں بہتری اورتحفظ ہے، پروگرام کے تحت کمرشل، انڈسٹریل اور رہائشی عمارتوں کو گیس سے بجلی پر منتقل کیا جائے گا۔ منصوبے پر عمل درآمد سے سالانہ 291 ارب 65 کروڑ روپے بچت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق توانائی بچت کرنیوالی عمارتوں کی تعمیر کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، توانائی شعبے میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو بھی فروغ دیا جائے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں