Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مہنگائی سے ستائے عوام کیلئے بڑی خوشخبری

مہنگائی سے ستائے عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی موجودگی میں پولٹری ایسوسی ایشن نے آئندہ دنوں میں چکن فی کلو 250 روپے ہونے کی امید کا اظہار کردیا ہے۔

 پولٹری ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پولٹری میں بھی 12 سے 15 فیصد یعنی 110 روپے فی کلو چکن گوشت کی قیمت کم کر دی گئی ہے۔

اگر مرغی کی خوراک کے بیگ میں 1000روپے کمی آگئی تو مرغی کا گوشت 250 روپے فی کلو پر آجائے گا۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچائیں گے۔ بجلی چوری کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں