ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 6400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 6400 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 6 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 5487 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 77 ہزار 40 روپے ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 6400 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 6 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 5487 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 77 ہزار 40 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 36 ڈالرز اضافے کے بعد 1 ہزار 959 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















