Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گھر بنانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

گھر بنانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں سریے کی فی ٹن قیمت میں 45 سے 55 ہزار روپے تک کمی آئی ہے تاہم اس کے باوجود سریے کی خریداری محدود رہی۔

 رواں سال کے ابتداء میں فی ٹن سریے کی قیمت 3 لاکھ 5 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی جو اب مارکیٹ میں 2 لاکھ 50 ہزار تا 2 لاکھ 60 ہزار روپے فی ٹن میں دستیاب ہے۔

دوسری جانب اس حوالے سے اسٹیل مینوفیکچرنگ سیکٹر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی کے بعد لوگ توقع کرنے لگے ہیں کہ اب ہر چیز سستی ہوجائے گی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ سریے کی قیمت میں حالیہ کمی مختصر دورانیے پر مبنی ہوگی کیونکہ اسٹیل مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے پاس مطلوبہ خام مال (اسکریپ) کی قلت کا سامنا ہے۔

خام مال کی عدم دستیابی کی وجہ سے اسٹیل انڈسٹری کی پیداواری سرگرمیاں متاثر ہیں اور آنے والے دنوں میں اگر سود کی شرح میں کمی واقع ہوئی تو تعمیراتی سرگرمیوں کی رفتار تیز ہوجائے گی جس کے نتیجے میں نہ صرف سریے کی ڈیمانڈ بڑھ جائے گی بلکہ اس کی قیمت میں دوبارہ اضافے کا رجحان پیدا ہوجائے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں