گاڑیوں کے شوقین افراد کے لئے بُری خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق معروف کار ساز کمپنی سوزوکی نے خام مال اور وسائل کی کمی کے سبب ایک بار پھر کار پلانٹ بندش کا نوٹیفکشن جاری کر دیا ہے۔
پہلے فیز میں کار پلانٹ 3 روز کے لیے بند کیا جا رہا ہے اور موٹرسائیکل پلانٹ 25 سے 27 اکتوبر تک بند رہے گا جبکہ اس کے بعد پاک سوزوکی کمپنی کے موٹرسائیکل پروڈکشن پلانٹ پر کام جاری رہے گا۔
اس حوالے سے کمپنی نے اپنے شیئرہولڈرز اور اسٹاک انتظامیہ کو آگاہی خط لکھ دیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی پاک سوزوکی کیجانب سے موٹرسائیکل پلانٹ کی بندش میں توسیع کا اعلان کیا گیا تھا جس کے مطابق موٹرسائیکل پلانٹ 15 ستمبر 2023 تک بند کیا گیا تھا۔
موٹرسائیکل پلانٹ 15 جولائی سے مسلسل بند تھا، خام مال اور وسائل کی کمی کے سبب پلانٹس کی بندش کی جا رہی تھی۔ کمپنی نے اپنے شئیر ہولڈرز اور اسٹاک انتظامیہ کو آگاہی خط لکھ دیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















