Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 100 روپے والے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی 15 نومبر 2023 کو فیصل آباد اور لاہور آفس میں ہوگی۔

سو روپے والے پرائز بانڈ کا پہلا انعام 7 لاکھ روپے جبکہ دوسرا انعام تین فاتحین کو دیا جائے گا جن میں 20 لاکھ روپے برابر تقسیم کیے جائیں گے اس کے علاوہ تیسرا انعام حاصل کرنے والے 1199 افراد کو 1 ہزار روپے فی کس دیئے جائیں گے۔

سو روپے کے انعامی بانڈ جیتنے والے خوش نصیبوں کے نام اور مکمل فہرست سیونگز ڈاٹ جی او وی ڈاٹ پی کے پر دیکھی جاسکتی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں