Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہونڈا سی ڈی 70 کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری

ہونڈا سی ڈی 70 کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلس ہونڈا نے نئے ہونڈا سی ڈی 70 اور سی جی 125 ماڈلز کے بعد ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم 2024 کو متعارف کرادیا ہے۔

ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم 2024 کی ٹینکی پر ایک نیا اسٹیکر نمایاں ہے، جس میں نیلے رنگ کے مختلف شیڈز شامل کیے گئے ہیں۔

یہ ماڈل CG 125 اور CD 70 ماڈلز کی حالیہ ریلیز کی عکاسی کرتا ہے، جہاں بنیادی ترمیم بھی اسٹیکرز تک ہی محدود تھی۔

 

honda

 

دوسری جانب ناقدین کا کہنا ہے کہ 70cc انجن والی موٹر سائیکل پر تقریباً 170,000 روپے خرچ کرنا، پاکستان میں معاشی حقائق کے پیش نظر جائز نہیں ہو سکتا۔ موٹر سائیکلوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے انہیں عوام کے لیے تقریباً ناقابل برداشت بنا دیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں