Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گاڑیوں سے متعلق اہم خبر آگئی

گاڑیوں سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جولائی تا ستمبر 23 کروڑ 24 لاکھ ڈالر مالیت کی گاڑیاں درآمد ہوئیں،  ان 3 ماہ کاروں کی امپورٹ میں 123 فیصد تک اضافہ ہوا۔

 رپورٹ کے مطابق جولائی تا ستمبر اسمارٹ موبائل فونزکی درآمد میں 90 فیصد تک اضافہ ہوا ہے، موجودہ مالی سال 3 ماہ میں 30 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے فون امپورٹ ہوئے۔

 گزشتہ سال اسی مدت میں 16 کروڑ ڈالر مالیت کے فون درآمد ہوئے تھے۔

اس کے علاوہ چائے کی امپورٹ 22 فیصد اضافے سے 16 کروڑ 54 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی، گزشتہ سال پہلی سہ ماہی میں 13 کروڑ 52 لاکھ ڈالر کی چائے امپورٹ کی گئی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں