ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 9 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 79 ہزار 355 روپے ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 9 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 79 ہزار 355 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 20 ڈالرز کے اضافے سے 1 ہزار 975 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















