Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 0.82 روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔

خیال رہے کہ بین الاقوامی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 3.14 اور 1.14 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔

نگران حکومت کی جانب سے 16 اکتوبر کوپیٹرول 40 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں