پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق عوام کیلئے پریشان کن خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یکم نومبر سے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 55 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 0.82 روپے فی لیٹر اضافہ ہو سکتا ہے۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ عالمی منڈی میں خام تیل کا مہنگا ہونا بتائی گئی ہے۔
خیال رہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بالترتیب 3.14 اور 1.14 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نےعالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے رحجان اور امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کے استحکام کے پیش نظر 15 اکتوبر کو پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپےکی کمی کا اعلان کیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















