Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پیٹرولیم لیوی کی وصولی میں 368 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں لیوی کی مد میں 222 ارب روپے وصول کیے، گزشتہ مالی سال جولائی تا ستمبر لیوی کی مد میں 47 ارب 48 کروڑ روپے وصول کیے گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے لیے پیٹرولیم لیوی کی وصولی کا ہدف 869 ارب روپے مقرر ہے، اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر 60 روپے لیوی وصول کی جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر فی لیٹر 55 روپے کے حساب سے لیوی عائد ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال پیٹرولیم لیوی کی مد میں 580 ارب روپے وصول کیے گئے تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں