Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی ہوگی؟ اہم خبر آگئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق یکم نومبر سے پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 16 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے، عالمی مارکیٹ میں کروڈ آئل کی قیمت میں فی بیرل 5 ڈالر کمی ہوئی ہے۔

 خیال رہے کہ 16 اکتوبر کو نگران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی تھی۔ پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 40 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے کمی کردی گئی تھی۔

قیمتوں میں 40 روپے کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 283 روپے ہوگئی تھی جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا تھا۔

بعدازاں یکم اکتوبر 2023 کو نگران حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی، اس وقت پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر کی کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں